پاکستان
11 فروری ، 2012

خیبر پختونخوا حکومت نے بجلی منافع میں اضافے کا مطالبہ کردیا

خیبر پختونخوا حکومت نے بجلی منافع میں اضافے کا مطالبہ کردیا

نوشہرہ…خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ بجلی کے خالص منافع کی مد میں سالانہ چھ ارب روپے کی رقم ناکافی ہے وفاقی حکومت منافع کی شرح میں مناسب اضافہ کرے۔نوشہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ پختون خوا میں ایک ہی انقلاب آیاہے جو باچا خان کا انقلاب ہے یہاں کسی اور انقلاب کی گنجائش نہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام کے نام پر ووٹ لینے والے ملاکنڈمیں شریعت نافذ نہ کرسکے۔ عوامی نیشنل پارٹی نے ملاکنڈ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے وہاں شرعی نظام عدل نافذ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عوامی نیشنل پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں نے جانوں کی قربانی دی۔انہی قربانیوں کی بدولت امن بحال ہوا ہے۔

مزید خبریں :