11 فروری ، 2012
ممبئی… بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کے معدے کا آپریشن ہوا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق سیون ہلز اسپتال میں ہونے والا آپریشن کامیاب رہا ہے اور امیتابھ کی حالت بہتر ہے۔ انکی کامیاب سرجری اور مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کے پیغامات کی بھرمار پر ابھیشیک بچن نے اظہار تشکر کیا ہے۔