دنیا
21 ستمبر ، 2012

ماحولیاتی تحفظ کیلئے بحیرہ منجمد میں تیل و گیس کیلئے کھدائی پر پابندی کا مطالبہ

 ماحولیاتی تحفظ کیلئے بحیرہ منجمد میں تیل و گیس کیلئے کھدائی پر پابندی کا مطالبہ

لندن …برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے ماحولیات پر منفی اثرات سے بچانے کیلئے بحیرہ منجمد میں تیل و گیس کیلئے ڈرلنگ پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ برطانوی ماحولیاتی آڈٹ کمیٹی نے نتائج اخذ کئے تھے کہ آرکٹکٹ ریجن میں ڈرلنگ سے تیل رسنے کے باعث ماحولیات پر نہایت منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔ برطانیہ کا آرکٹک ریجن کی ملکیت کا کوئی حق حاصل نہیں۔ برطانوی حکومت کو آرکٹک کونسل میں صرف مبصر کی حیثیت حاصل ہے۔ آرکٹک ریجن میں 1920ء سے تیل و گیس کی تلاش کیلئے ڈرلنگ کا سلسلہ جاری ہے تاہم حالیہ برسوں میں عالمی حدت میں اضافہ کے باعث بحر منجمد میں برف پگھلنے کا عمل تیز تر ہوگیا جس سے آرکٹک ڈرلنگ کیلئے کافی موزوں ہوگیا ہے۔

مزید خبریں :