21 ستمبر ، 2012
تہران…ایران میں گھڑیوں کو آج سے ایک گھنٹہ پیچھے کردیا گیا۔ ایران کے سرکاری ذرائع کے مطابق آدھی رات کو توانائی بچانے کیلئے گھڑیوں کو ایک گھنٹہ پیچھے کردیا گیا۔ ایران میں 24مارچ کو بہار کی آمد پر توانائی بچانے کیلئے سرکاری طور پر گھڑیوں کو ایک گھنٹہ آگے کیا گیا تھا جس کو حکومت نے 21ستمبر کو واپس لانے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ ایران میں وقت میں تبدیلی ملک کے آئین کے بنیاد پر کی جاتی ہے۔