21 ستمبر ، 2012
دمشق…شام میں جاری حکومت مخالف پرتشدد مظاہروں کے دوران 29ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔شام میں کام کرنے والے انسانی حقوق کے گروپ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال مارچ سے شروع ہونے والے فسادات اور پرتشدد مظاہروں میں 29ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ شام میں انسانی حقوق گروپ کے ڈائریکٹر عبدالرحمن نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ شام میں فسادات کے دوران 20755شہری‘ 1148 باغی اور 7095فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعرات کو ہلاک ہونے والے 41افراد کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 29ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔