21 ستمبر ، 2012
نیو یارک… بنک آف امریکہ نے سال 2012ء کے اختتام تک 16,000 بینک آسامیاں ختم کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ وال سٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق ایسا کرنے سے بینک آف امریکہ کے سب سے زیادہ ملازمین رکھنے کا ریکارڈ ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ 16,000 ملازمین کی برطرفی کے بعد اس بڑے بینک کے ملازمین کی تعداد کم ہو کر 260,000 رہ جائے گی جو کہ 2008ء سے لیکر اس کی کم ترین تعداد ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق 2010ء سے بینک آف امریکہ کے چیف ایگزیکٹو کا عہدہ سنبھالنے والے برائن موٹنی ہن کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بینک کو مزید بہتر اور کار آمد بنانے کیلئے کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ بینک آف امریکہ اپنی 200 کے لگ بھگ برانچیں بھی بند کرنے جارہا ہے جو کہ اس کی لمبی منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔