پاکستان
21 ستمبر ، 2012

ملک بھر میں موبائل فون سروس ایک بار پھر معطل کردی گئی

ملک بھر میں موبائل فون سروس ایک بار پھر معطل کردی گئی

کراچی …دارلحکومت اسلام آباد سمیت کراچی ، لاہور، فیصل آباد، پشاور میں موبائل فون سروس ایک بار پھربند کردی گئی ہے۔ملک بھر میں حساس صورتحال کے پیش نظر رات گئے موبائل سروس بند کردی گئی تھی جسے آج سہ پہر کے بعد جزوی طور پر بحال کردیا گیا تھا تاہم اب سے کچھ دیر قبل ایک بار پھر ملک بھر میں موبائل فون سروس کو بند کردیا گیا ہے۔موبائل فون سروس بند ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

مزید خبریں :