پاکستان
22 ستمبر ، 2012

امریکا کے ساتھ بہتر تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہورہا ہے،وزیر خارجہ

امریکا کے ساتھ بہتر تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہورہا ہے،وزیر خارجہ

واشنگٹن. . . وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ بہتر تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہورہا ہے۔واشنگٹن میں وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یو ایس ایڈ کے ایڈمنسٹریٹر سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں ہوئیں جس میں پاکستان سے متعلق غلط فہمیاں دور کرنے کی کوششیں کیں ۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت دیگر معاملات پر بات چیت ہوئی۔امریکا کے ساتھ اعتماد سازی میں پیش رفت ہوئی ہے۔امریکی حکام سے کہا کہ پاکستان چیلنجوں سے گھرا ہوا ہے اس لیے پاکستان کو تجارتی اور دیگر شعبوں میں خصوصی مراعات ملنی چاہییں۔پچھلے چند مہینوں میں ثابت کیا گیا ہے کہ پاک امریکا تعلقات اہم ہیں۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا نے واضح کیا کہ گستاخانہ فلم کے ساتھ اس کا کوئی تعلق نہیں ۔حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ ڈروں حملوں سے متعلق ہمارا موقف برقرار ہے ، ہم کہتے آئے ہیں کہ ڈرون حملے غیر قانونی ہیں ۔اگر امریکا کی ترجیحات ہیں تو پاکستان کی بھی ہیں ۔پاکستان میں امن امریکا کی نہیں پاکستان کی ترجیح ہے۔

مزید خبریں :