Time 24 جنوری ، 2021
پاکستان

حکومت نے 185 ارب روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار کروالی، عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں اب تک تقریباً 185 ارب روپے مالیت کی سرکاری زمینیں قبضہ مافیا سے چھڑوا کر قانونی کارروائی شروع کر چکے ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ریاست کو اپنی باندی سمجھنے اور ریاست کی ملکیتی اثاثوں کو مالِ مفت کی طرح ہڑپ کرنے والوں کو حساب دینا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ  پنجاب میں اب تک تقریباً 185 ارب روپے مالیت کی سرکاری زمینیں قبضہ مافیا سے چھڑوا کر قانونی کارروائی شروع کر چکے ہیں اور یہ آپریشن مستقبل میں بھی اسی طرح جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے کھوکھر پیلس کے ارد گرد آپریشن مکمل کرکے 38کنال زمین واگزار کرا لی جبکہ ضلعی انتظامیہ کا دعویٰ ہےکہ اس زمین پرغیرقانونی قبضہ کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :