Time 26 جنوری ، 2021
پاکستان

زرداری صاحب نے بیٹی کی شادی میں مجھے تو بلایا ہی نہیں، فضل الرحمان

مجھےبڑے بڑوں کی شرکت کاتونہیں معلوم البتہ میں مدعونہیں ہوں، سربراہ پی ڈی ایم— فوٹو: فائل

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانافضل الرحمان کو بختاور بھٹو کی شادی کی تقریب میں مدعو نہیں کیاگیا۔

جیو نیوز نے مولانا فضل الرحمان سے سوال کیا کہ مولانا آپ شادی میں شرکت کیلئے کراچی کب جارہےہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ کونسی شادی ؟ زرداری صاحب نے بیٹی کی شادی میں مجھے تو بلایا ہی نہیں۔

مولانافضل الرحمان سے یہ سوال کیا گیا کہ سنا ہے بڑے بڑے لوگ شرکت کر رہے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ مجھےبڑے بڑوں کاتونہیں معلوم البتہ میں مدعونہیں ہوں۔

خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی شادی آئندہ چند روز میں کراچی میں ہوگی۔

مزید خبریں :