11 فروری ، 2012
پشاور … خیبرپختونخوا حکومت نے مختلف شہروں میں سکونت پذیر غیر مقامی افراد کا جامع ڈیٹا مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد دہشت گردوں کی مدد کرنیوالوں کا کھوج لگانا اور ان کا قلع قمع کرنا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی جانب سے صوبے بھرکے کمشنرز کو مراسلہ بھیجا گیا ہے، جس میں کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صوبے کے تمام اضلاع میں رہائش پذیر غیر مقامی افراد کی فہرستیں تیار کروائیں اور غیر مقامی افراد کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق غیرمقامی افراد کی فہرستیں مرتب کرنے کا مقصد دہشت گردوں کی مدد کرنے والے افراد کا کھوج لگانا اور ان کا قلع قمع کرنا ہے۔