دنیا
23 ستمبر ، 2012

مصری پارلیمنٹ کی تحلیل کے خلاف اپیل مسترد

مصری پارلیمنٹ کی تحلیل کے خلاف اپیل مسترد

قاہرہ…مصر کی اعلیٰ انتظامی عدالت نے پارلیمنٹ کی تحلیل کے خلاف اپیل مسترد کردی۔مصر کی سپریم کورٹ نے گزشتہ سال ہونے والے انتخابات کو کالعدم قرار دیا تھا اور ایوان زیریں کو تحلیل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ عدالت کے مطابق ایوان کی ایک تہائی نشستیں آزاد امیدواروں کے لیے مخصوص تھیں مگر ان پر جماعتوں کے نمایندے منتخب ہوئے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف سابق رکن اسمبلی کی جانب سے دائر کی گئی اپیل میں درخواست کی گئی تھی کہ صرف انھیں ایک تہائی نشستوں پر انتخابات کالعدم قرار دیے جائیں۔ تاہم انتظامی عدالت نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ منسوخ نہیں کیا جاسکتا۔ اپیل مسترد ہونے کے بعد مصر میں ایوان زیریں کے انتخابات نئے آئین کی تشکیل کے بعد آیندہ سال متوقع ہیں۔

مزید خبریں :