23 ستمبر ، 2012
واشنگٹن… امریکہ میں صدارتی انتخاب قریب آنے کے باوجودملک کی26 ریاستوں میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 9 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ امریکی محکمہ محنت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق امریکہ کی 26 ریاستوں میں بے روزگاری کی شرح8.3 فیصد سے بڑھ کر9 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ امریکہ میں ماہ نومبر میں صدارتی الیکشن ہونا ہے، انتخاب قریب آنے کے باوجود ملک کی اکثر ریاستوں میں روزگاری کی شرح میں اضافہ حکمران جماعت کیلئے باعث تشویش ہے۔ ایک غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ میں حکومت کو جو اہم ترین اور بڑے چیلنجز درپیش ہیں ان میں ملک کی اقتصادی بحالی کا سست عمل اور بے روزگاری کی شرح میں اضافہ اہم مسائل ہیں۔