31 جنوری ، 2021
لاہور: جنوبی افریقا سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
چیئرمین سلیکشن کمیٹی محمد وسیم نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کیا۔
پاکستان کے 20 رکنی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، حیدر علی، خوش دل شاہ، حسین طلعت، دانش عزیز ، آصف علی، افتخار احمد، محمد نواز ، ظفر گوہر، فہیم اشرف ،عامر یامین اور عماد بٹ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ محمد رضوان ، سرفراز احمد، شاہین آفریدی ، حارث رؤف، محمد حسنین، حسن علی ،عثمان قادر اور زاہد محمود بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
دوسری جانب فخر زمان، عبداللہ شفیق، محمد حفیظ، شاداب خان، عماد وسیم، محمد موسی اور وہاب ریاض کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
اس موقع پر چیئرمین سلیکشن کمیٹی محمد وسیم کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے لیے سب سے مشاورت کے بعدفیصلہ کیا گیا ہے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی ہے اسے بھی ذہن میں رکھا گیا ہے۔
واضح رہےکہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹوئنٹی میچز گیارہ ، تیرہ اور چودہ فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔