کاروبار
23 ستمبر ، 2012

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری،پیٹرول مہنگا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری،پیٹرول مہنگا

اسلام آباد…پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا ہے جس کے مطابق پٹرول مہنگا جبکہ دیگر پٹرولیم مصنوعات سستی ہو گئی ہیں ۔ نوٹیفکیشن کے مطابقپٹرول 1روپے73 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے جس کے بعد پیٹرول کی اب نئی قیمت 108روپے45پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے جبکہ ڈیزل 47پیسے فی لیٹرسستا ہوگیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 113روپے30پیسے فی لیٹر ہو گی ۔دیگر مصنوعات میں مٹی کاتیل 3روپے5 پیسے فی لیٹر سستا ہو کر 101روپے63پیسے ،ہائی اوکٹین 6روپے6 پیسے فی لیٹرسستا ہو کر 131روپے90پیسے فی لیٹر،لائٹ ڈیزل 2 روپے 10 پیسے فی لیٹرسستا ہو کر 97روپے17پیسے فی لیٹر ہو گا۔

مزید خبریں :