Time 05 فروری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

بیٹی کی پیدائش پر اسپتال سے ڈاکٹر کا فون آیا تو ویرات کوہلی کیا کررہے تھے؟

ویرات کوہلی میٹرنٹی چھٹیوں کے بعد ایک بار پھر ٹیم کو جوائن کرچکے ہیں اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کھیل رہے ہیں— فوٹوـفائل 

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور  بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کی جوڑی بھارت کی مشہور جوڑیوں میں سے ایک ہے۔

گزشتہ دنوں اداکارہ انوشکا شرما نے بیٹی کو جنم دیا ہے جس کا نام ’وامیکا‘ رکھا گیا ہے۔ ویرات کوہلی میٹرنٹی چھٹیوں کے بعد ایک بار پھر ٹیم کو جوائن کرچکے ہیں اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔

ویرات کوہلی نے بیٹی کی پیدائش کے حوالے سے کئی چیزیں بتائی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جب ڈاکٹر نے مجھے بیٹی کی پیدائش کا بتایا تو اس وقت میں موبائل پر کرکٹ میچ دیکھ رہا تھا۔ 

انہوں نے بتایا کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ دیکھ رہا تھا اور اس وقت سندر اورشاردل کی پارٹنرشپ قائم ہوچکی تھی کہ اس دوران موبائل کی گھنٹی بجتی ہے اور ڈاکٹر  پیدائش کا بتاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بیٹی کا باپ بننا اعزاز کی بات ہے، کرکٹ اور بیٹی دونوں میرے لیے اہم ہیں۔ 

مزید خبریں :