18 دسمبر ، 2024
بھارتی ماڈل و اداکارہ شیرلن چوپڑا نے اعتراف کیا ہے کہ سرجری کے بعد ان کا چہرہ خلائی مخلوق (alien) کی طرح دکھنے لگا تھا۔
بھارتی میڈیا کے ایک شو میں کی گئی گفتگو کے دوران شیرلن چوپڑا گزشتہ برس کروائی گئی سرجری پر بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔
دوران گفتگو شیرلن چوپڑا نے اعتراف کیا کہ’پچھلے سال میں سرجری کیلئے ایک کاسمیٹولوجسٹ کے پاس گئی تھی، جس نے میرے پورے چہرے پر فلرز لگائے اور اس نے میری chin کو ایک کلومیٹر لمبا بنادیا، یہ سرجری میرے لیے ایک ڈراؤنا خواب بن گئی تھی‘۔
شیرلن نے بتایا کہ اس کاسمیٹولوجسٹ نے سرجری کے ذریعے میرے ہونٹوں کو ٹرپل XL سائز کا کر دیا تھا، اس نے میرے جبڑے ( jawline ) کی دونوں جانب 110 ڈگری کا زاویہ دیتے ہوئے میرے گالوں کو بھاری بھرکم بنا دیا، مختصراً مجھے کوئی چلتا پھرتا ’جادو‘ کہہ سکتا تھا۔
اداکارہ نے اپنی گفتگو میں فینز کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ سرجریز سے جادو کی طرح نہیں دکھنا چاہتے تو میک اوور سے آگے نہ بڑھیں کیونکہ یہ کم ہی اچھا ہے۔