Time 21 دسمبر ، 2024
پاکستان

لاہور میں گھر سے باہر آنے والے شیرکو سکیورٹی گارڈز نے فائرنگ کرکے مار ڈالا

لاہور کے علاقے  ہربنس پورہ  میں سکیورٹی گارڈز  نے گھر  سے باہر آنے والے پالتو شیر کو مار ڈالا ۔

پولیس کےمطابق ہربنس پورہ کی ایک ہاؤسنگ  اسكیم میں علی عدنان نامی شخص نے اپنے ڈیرے  پر شیر پال رکھا تھا۔

پولیس کے مطابق یہ شیر ڈیر ے سے باہر نکل کرسڑک پر آگیا جسے دیکھ کر لوگ خوف زدہ ہوگئے۔

خوف زدہ شہریوں نے فوری ون فائیو پر پولیس کواطلاع دی۔ اسی دوران ہاؤسنگ اسکیم کے سکیورٹی گارڈز نے فائرنگ کرکے شیر کو ڈھیر کردیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور  وائلڈ لائف کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، پولیس کی جانب سے مزید کارروائی کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :