Time 07 فروری ، 2021
کھیل

قومی کرکٹرز کی ٹریننگ کے دوران سبز ہلالی پرچم لہرانا لازمی حصہ بن گیا

فوٹو: جیو نیوز

قومی کرکٹرز کی ٹریننگ کے دوران اب سبز ہلالی پرچم لہرانا لازمی حصہ بنتا جا رہا ہے، ٹریننگ سے قبل سبز ہلالی پرچم گراؤنڈ میں لگانے کی شروعات نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر نے جونئیر ٹیموں کے کیمپس سے کی۔

ٹریننگ شروع کرنے سے قبل سبز ہلالی پرچم گراونڈ میں لگانے کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں میں قومی جذبہ بڑھانا ہے اور انہیں باور کرانا ہے کہ ان کی انتھک محنت کا مقصد اس پرچم کی حفاظت ہے اور اسے ہمیشہ لہراتے ہوئے دیکھنا ہے اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب نوجوانوں کی کارکردگی اچھی ہو گی اور ٹیم جیتے گی۔

پرچم گراونڈ میں لگانے کا سلسلہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر نے جونئیر ٹیموں کے کیمپس سے کیا اور اب پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی ٹریننگ کے موقع پر بھی پرچم لگایا جاتا ہے۔

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کھلاڑی ان دنوں قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں، نوجوان کھلاڑی ڈریسنگ روم سے پرچم کے ساتھ داخل ہوتے ہیں اور گراونڈ میں پرچم لگا کر اس کی سربلندی کا عزم کرتے ہیں اور پھر گراؤنڈ میں جہاں بھی ٹریننگ کرتے ہیں کوچز یا کھلاڑی پہلے وہاں پرچم لگاتے ہیں اور پھر ٹریننگ شروع کر دیتے ہیں۔

مزید خبریں :