پاکستان
24 ستمبر ، 2012

عدالت میں پیش ہو کر اپنی بے گناہی ثابت کروں گا، رحمان ملک

عدالت میں پیش ہو کر اپنی بے گناہی ثابت کروں گا، رحمان ملک

کراچی … وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے الیکشن کمیشن پاکستان کے فیصلے پر اپنے رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عدالت میں پیش ہو کر اپنی بے گناہی ثابت کریں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک ان دنوں مالدیپ میں جہاں انہیں دوہری شہریت سے متعلق الیکشن کمیشن پاکستان کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔ جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ سیشن جج کی عدالت میں خود پیش ہوں گے اور عدالت کے سامنے اپنی بے گناہی ثابت کریں گے۔

مزید خبریں :