پاکستان
Time 11 فروری ، 2021

پاکستان: نجی کمپنیاں بغیر پرائس کیپ کورونا ویکسین درآمد کر سکیں گی

پاکستان نے نجی کمپنیوں کو بغیر پرائس کیپس کے کورونا ویکسین درآمد کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق نیشنل ہیلتھ سروس، ریگولیشنز اینڈ کوارڈینیشن ڈویژن نے ایسی درآمدات پر خصوصی استثنیٰ مانگا تھا۔

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کابینہ نے اس تجویز کو منظوری دے دی ہے۔

معان خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نےکابینہ کے اس فیصلے کی تصدیق کردی ہے۔

فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عوام کو  فری کورونا ویکسی نیشن کے بارے میں منصوبہ بندی جاری ہے، ایک چھوٹی اقلیت جو ویکسین کی قیمت اداکرناچاہتی ہے ان کے لیے اوپن مارکیٹ کا آپشن ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویکسین کی دستیابی کے وقت مارکیٹ مسابقتی قیمتیں خود سیٹ کر دےگا۔

مزید خبریں :