پاکستان
Time 15 فروری ، 2021

سینیٹ الیکشن: عبدالقادر کا ٹکٹ حاصل کرنے والے ظہورآغا کی پارٹی رکنیت ہی معطل نکلی

بلوچستان سے پاکستان تحریک انصاف کے  سینیٹ ٹکٹ کا معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا۔

تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے بلوچستان کی جنرل نشست سے عبدالقادر کو ٹکٹ جاری کیا تھا لیکن مقامی قیادت کے احتجاج کے بعد ٹکٹ واپس لے لیا تھا۔

پھر یہ ٹکٹ ظہورآغا کو دیا گیا لیکن ظہور آغا کی پارٹی کی بنیادی رکنیت ہی معطل نکلی۔

ظہور آغا کی بنی گالہ میں دھرنے پر شوکاز کے ساتھ بنیادی رکنیت معطل کی گئی تھی۔

سید ظہورآغا نے اس معاملے پر مؤقف دینے سے گریز کیا ہے  اور سینیٹ انتخابات کیلئےکاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

دوسری جانب ٹکٹ واپس لیے جانے پر عبدالقادر نے سینیٹ الیکشن کیلئے آزاد حیثیت میں کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔

مزید خبریں :