پاکستان
Time 15 فروری ، 2021

سپریم کورٹ نے ملک بھر میں یکساں نصاب سے متعلق محکمہ تعلیم کی رپورٹ واپس کردی

سپریم کورٹ آف پاکستان  نے ملک بھر میں یکساں نصاب سے متعلق محکمہ تعلیم کی رپورٹ واپس کردی۔

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت سپریم کورٹ نے محکمہ تعلیم کی ملک بھرمیں یکساں نصاب پر رپورٹ واپس کردی اور کہا کہ محکمہ تعلیم کی رپورٹ عدالت حکم کے مطابق نہیں۔

سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت پر وفاقی سیکرٹری تعلیم کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا جبکہ عدالت نے حکم دیا کہ سیکرٹری تعلیم کی دستخط شدہ رپورٹ جمع کرائی جائے۔

مزید خبریں :