Time 16 فروری ، 2021
پاکستان

چوہدری شجاعت حسین کامیاب آپریشن کے بعد گھر منتقل ہوگئے

پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کامیاب آپریشن کے بعد گھر منتقل ہوگئے۔

 سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین پارکنسن کے عارضے میں مبتلا تھے، ان کا 2 گھنٹے طویل آپریشن کیا گیا۔

اسپتال سے گھر واپسی پر غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ میں پارکنسن کی قسم اور بولنے میں مشکل کے مرض میں مبتلا رہا،جرمنی، آسٹریا، انگلینڈ، فرانس اور امریکا سے علاج بھی کرایا،  آخر کار پاکستانی ڈاکٹروں نےکامیاب آپریشن کیا۔

 چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھاکہ ہم نے ہمیشہ پاکستانی ڈاکٹروں پر اعتماد کیا ہے، چوہدری پرویز الٰہی جب وزیراعلیٰ تھے تو دل کی تکلیف پر اسٹنٹ بھی پاکستان سے ہی ڈلوائے تھے۔

مزید خبریں :