کھیل
Time 17 فروری ، 2021

جنوبی افریقا کے سابق کپتان ڈوپلیسی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

فائل فوٹو

جنوبی افریقا کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

فاف ڈوپلیسی نے 2012 میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور اپنے پہلے ٹیسٹ میں انہوں نے دوسری اننگز میں ناقابل شکست 110 رنز بنائے۔

ڈوپلیسی نے 69 ٹیسٹ میچز میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کی اور 36 ٹیسٹ میچز میں جنوبی افریقا کی قیادت بھی کی۔

ڈوپلیسی نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں 10 سنچریوں اور 21 نصف سینچریوں کی مدد سے 4163 رنز بنائے۔

فاف ڈوپلیسی نے پاکستان کے خلاف حالیہ سیریز کی 4اننگز میں 55 رنز بنائے تھے 

مزید خبریں :