پاکستان
14 جنوری ، 2012

ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک خود کش حملہ آور ماراگیا، آئی جی خیبرپختونخوا

ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک خود کش حملہ آور ماراگیا، آئی جی خیبرپختونخوا

پشاور… انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا اکبر خان ہوتی نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈی پی او آفس پر ہلہ بولنے والے ایک خود کش حملہ آور مارا گیا ہے۔ پشاور میں جیو نیوز سے گفت گو میں آئی جی پی اکبر ہوتی نے کہا کہ حملہ آوروں کے خلاف کاروائی جاری ہے اورحملہ آور ڈی پی او آفس تک نہیں پہنچ سکے ہیں۔ آئی جی پی کا کہنا تھا کہ پولیس جوانوں اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آور پولیس کی وردیوں میں ملبوس تھے واقعے کو سیکورٹی کی خامی قرار نہیں دیا جاسکتا۔

مزید خبریں :