Time 25 فروری ، 2021
کاروبار

پاکستان کے زرِمبادلہ کے ذخائر میں کمی

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 19 فروری تک 20 ارب 4 کروڑ ڈالر رہے— فوٹو: فائل

پاکستان کے  زر مبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران کمی واقع ہوئی ہے۔

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 19 فروری تک 20 ارب 4 کروڑ ڈالر رہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ایک ہفتے کے دوران ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالرکم ہوئے ہیں۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک ہفتے کے دوران 3 کروڑ 60 ڈالر کم ہوکر 7 ارب 13 کرور ڈالر ہیں۔

ایک ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر  ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر اضافے سے 12 ارب 90 کروڑ ڈالر ہیں۔ 

مزید خبریں :