Time 27 فروری ، 2021
پاکستان

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی رہائی کا فیصلہ مؤخر

فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی رہائی کا فیصلہ مؤخر کر دیا۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا اور کہا کہ ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔

بعدازاں عدالت نے حلیم عادل شیخ کی ضمانت پر رہائی سے متعلق فیصلہ پیر تک مؤخر کر دیا۔

یاد رہے کہ حلیم عادل شیخ پر کار سرکار میں مداخلت، ہنگامہ آرائی، ہوائی فائرنگ اور دیگر الزامات عائد ہیں۔

حلیم عادل شیخ کے خلاف ملیر میمن گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

مزید خبریں :