پاکستان

اعتماد کا ووٹ، قومی اسمبلی میں مختلف جماعتوں کے پاس کل کتنے ارکان ہیں؟

وزیر اعظم عمران خان کل قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے جا رہے ہیں۔

ایوان میں پارٹی پوزیشن کے مطابق حکومتی اتحاد کے پاس 180 جبکہ اپوزیشن نشستوں پر موجود جماعتوں کے پاس 160 نشستیں ہیں۔

قومی اسمبلی میں نشستوں کی کل تعدا د 342 جبکہ  این اے 75 ڈسکہ پر ضمنی الیکشن دوبارہ ہونا ہے، یہ نشست خالی ہے جبکہ ایک رکن اسمبلی فیصل واوڈا اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپنا استعفی جمع کروا چکے ہیں۔

قومی اسمبلی میں 340 ارکان کی پارٹی پوزیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے پاس 156 سیٹیں ہیں جبکہ حکومتی اتحاد میں شامل ایم کیو ایم کے پاس 7، مسلم لیگ ق اور بلوچستان عوامی پارٹی کے پاس 5، 5، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے پاس 3، عوامی مسلم لیگ  اور جمہوری وطن پارٹی کے پاس ایک، ایک  نشست ہے۔

دو آزاد امیدوار اسلم بھوتانی اور میر علی نواز شاہ حکومتی اتحاد کاحصہ ہیں یوں حکومتی اتحاد کی تعداد 180 ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن بنچز پر موجود مسلم لیگ ن کے پاس 83، پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس 55 جبکہ متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے پاس 15، بی این پی کے 4 اور عوامی نیشنل پارٹی  کے پاس ایک نشست ہے۔ 

دو آزاد امیدوار علی وزیر اور محسن داوڑ بھی اپوزیشن نشستوں پر موجود ہیں اور اس طرح اپوزیشن بنچز پر موجود ارکان کی تعداد 160 ہے۔ 

اُدھر اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے وزیراعظم کے قومی اسمبلی سے اعتماد کاووٹ لینےکیلئے بلائے گئے اجلاس کابائیکاٹ کردیا ہے۔

مزید خبریں :