پاکستان
13 فروری ، 2012

لاہور:بھارتی اشیاء کی نمائش کے دوران ہیرے جڑا ہار چوری

لاہور … لاہورکے علاقے جوہر ٹاوٴن میں واقع ایکسپو سنٹر میں بھارتی اشیاء کی نمائش کے دوران ہیرے جڑا ہار چوری کر لیا گیا،،پولیس کا کہنا ہے کہ ایک خاتون اسٹال پر مبینہ طور پر بیہوش ہو گئی،اسی دوران ہار چوری کر لیا گیا، جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم ابھی تک کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا۔اے ایس پی چوہنگ جہانزیب خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق زیورات کے اسٹال پر ایک خاتون مبینہ طور پر بیہوش ہو گئی، لوگ اس طرف متوجہ ہوئے،اسی دوران ہار چوری کر لیا گیا،انہوں نے شبہ ظاہر کیا کہ خاتون بھی چوروں کے گروہ کا حصہ ہو سکتی ہے،پولیس نے ایکسپو سنٹر انتظامیہ کی مدعیت میں نامعلوم چوروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ،تاہم کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا،جہانزیب خان کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج دیکھی گئی تاہم جس اسٹال سے ہار چوری ہوا،اسے سی سی ٹی وی کیمرہ کور نہیں کر رہا تھا،واقعے کے بعد بھارتی تاجروں کو ہوٹل روانہ کر دیا گیا۔

مزید خبریں :