لاڑکانہ: سرکاری گودام سے گندم کی 25 ہزار سے زائد بوریاں غائب

لاڑکانہ: محکمہ خوراک کے سرکاری گودام سے گندم کی ہزاروں بوریاں غائب ہوگئیں۔

سرکل افسر اینٹی کرپشن کے مطابق سرکاری گودام سے25 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں غائب ہیں اور گزشتہ روز سےگودام میں چیکنگ جاری ہے۔

اینٹی کرپشن افسر نے بتایا کہ سرکاری گودام سے مجموعی طورپر 25799 گندم کی بوریاں غائب ہیں جن کی تلاش جاری ہے جب کہ گندم کی خردبرد میں ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائیگا۔

اینٹی کرپشن افسر کے مطابق ڈی ایف سی کی شکایت پر اینٹی کرپشن پولیس نےگزشتہ روز گودام پر چھاپا مارا تھا۔

مزید خبریں :