Time 01 مئی ، 2024
پاکستان

2700 ارب روپے کے محصولات اسٹے آرڈرز کی وجہ سے رکے ہوئے ہیں: وزیر قانون

وزیراعظم نے اپنے اختیارات چھوڑتے ہوئے تعیناتیاں اب اوپن کمپیٹیشن کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا ہے: اعظم نذیر تارڑ/ اسکرین گریب
وزیراعظم نے اپنے اختیارات چھوڑتے ہوئے تعیناتیاں اب اوپن کمپیٹیشن کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا ہے: اعظم نذیر تارڑ/ اسکرین گریب

اسلام آباد: وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑکا کہنا ہے کہ 2700 ارب روپے کے محصولات اسٹے آرڈرز کی وجہ سے رکے ہوئے ہیں۔

اولڈ راوین ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ نےاپنا پہلا قانون پاس کیا جو کہ ٹیکس اصلاحات کے بارے میں ہے۔

وزیر قانون نے بتایا کہ 2700 ارب روپے کے محصولات اسٹے آرڈرز کی وجہ سے رکے ہوئے ہیں، وزیراعظم نے ذمہ داری سونپی ہے کہ ٹربیونلز اور اپیل کا نظام اور اس کے بعد ریفرنس کے فیصلوں کے نظام میں اصلاحات کی جائیں۔

اعظم نذیر کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نے اپنے تمام اختیارات چھوڑتے ہوئے تعیناتیاں اب اوپن کمپیٹیشن کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کمشنر ان لینڈ ریونیو (ایڈجوڈیکیشن)، جوڈیشل اوراکاؤنٹنگ ممبرز اب اوپن کمپیٹیشن کے ذریعے اپوائنٹ ہوں گے، ایک آزادانہ سلیکشن کمیٹی تعیناتی کرے گی تاکہ میرٹ کو برقرار رکھا جائے۔ 


مزید خبریں :