10 مارچ ، 2021
کراچی: ماڑی پور کی مچھر کالونی میں تشدد سے نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت محمد طیب خان کےنام سےہوئی ہے۔
نوجوان کی والدہ کا کہنا ہے کہ بیٹے کو ظالمانہ انداز میں تشدد کر کے قتل کیا گیا، پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی، مجھےکہتےہیں لاش دفنا دو۔
کراچی میں ماڑی پور کی مچھر کالونی میں تشدد سےایک نوجوان ہلاک ہو گیا، ہلاک نوجوان کی شناخت 20سے25 سالہ محمد طیب خان کےنام سےہوئی ہے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد سےقتل کی واردات آج صبح مچھر کالونی یوسی 11میں ہوئی، مقتول محمد طیب خان نےمبینہ طور پر بیٹری چرائی تھی، چارعلاقہ مکینوں نے اسے پکڑا اورتشدد کا نشانہ بناکر قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاعات کے مطابق اسے اسی بیٹری کا پانی پلایا گیا جس سے طیب خان کی موت واقع ہوئی۔
واردات کا مقدمہ چاروں نامزد ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں ، جلد کامیابی ہوگی۔