پاکستان
13 فروری ، 2012

بدین : زمیندار کی مبینہ نجی جیل پر چھاپہ،44 افراد بازیاب

بدین … بدین میں عدالتی حکم پر پولیس کا زمیندار کی مبینہ نجی جیل پر چھاپہ،خواتین اور بچوں سمیت 44 افراد کو بازیاب کرالیا۔پولیس کے مطابق عدالت کے حکم پر پولیس نے ایک مقامی زمیندار کی مبینہ نجی جیل پر چھاپہ مارکر 44 افراد کو بازیاب کرالیا ہے ،ان افراد سے جبری مشقت لی جاتی تھی،بازیاب کرائے گئے افراد میں 11 خواتین اور 23 بچے بھی شامل ہیں ،پولیس کے مطابق بازیاب کرائے گئے تمام افراد کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں :