Time 14 مارچ ، 2021
پاکستان

کورونا کے بڑھتے کیسز کے باوجود شہری ماسک کی پابندی سے گریزاں

طبی ماہرین کہتےہیں کہ کورونا سے خود کو اور اپنے پیاروں کو بچانا ہے تو ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی بنانا ہوگا،فوٹو: فائل

لاہورمیں برطانوی کورونا وائرس کی موجودگی اور کورونا کیسزمیں تیزی سے اضافے کے باوجود شہری کہیں بھی ضابطہ کار (ایس او پیز) پر عمل کرتےدکھائی نہیں دے رہے ۔

ایک جانب کورونا کی تیسری لہر شہریوں کوتیزی سے لپیٹ میں لے رہی ہے تو دوسری جانب شہری ہیں کہ کورونا کو کسی خاطر میں ہی نہیں لارہے۔

اتوار کی چھٹی کے روز لاہوریوں کی بڑی تعداد نے روایتی ناشتوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے گوالمنڈی فوڈ اسٹریٹ کا رُخ کیا  جہاں  کُلچہ چنے، اور پائے کے ناشتے کے دوران گپ شپ بھی ہوتی رہی ، مگر کورونا ایس اوپیز پر عمل کہیں نظر نہ آیا۔

ناشتے کے لیے آئے شہریوں کا کہنا تھا کہ کورونا سے خود کو بچانا تو ہے، مگرکھاتے ہوئے ماسک نہیں پہن سکتے ۔

دکانداروں میں سے اِکا دُکا نے ہی ماسک پہن رکھےتھے ،وہ کہتے ہیں کہ گاہکوں کو سماجی فاصلےکا خیال رکھنےکا کہتے ہیں۔

طبی ماہرین کہتےہیں کہ کورونا سے خود کو اور اپنے پیاروں کو بچانا ہے تو ایس او پیز  پر عمل درآمد لازمی بنانا ہوگا۔

مزید خبریں :