پاکستان
13 فروری ، 2012

لاہور: ہیرے کا ہارچوری ہونے کی وڈیوجیونیوز کو موصول

 لاہور: ہیرے کا ہارچوری ہونے کی وڈیوجیونیوز کو موصول

لاہور … لاہورکے علاقے جوہر ٹاوٴن میں واقع ایکسپو سنٹر میں بھارتی اشیاء کی نمائش کے دوران ہیرے جڑا ہار کوسی سی کیمرے میں چوری کرتے ہوئے دیکھ لیا گیا ہے،پولیس چور کو ٹریس کرنے کی کوشش میں مصروف ہے،ایکسپو سنٹر انتظامیہ کی جانب سے جیو نیوز کو موصول ہونے والی سی سی کیمرے کی ایکسکلیسو فوٹیج میں ایک شخص کو دکھایا گیا ہے جواسٹال پر لوگوں کے بیچ میں کھڑا ہے اور بعد ہیروں کا ہار چوری کرتے ہوئے دکھایا گیا جس کا پیچھا کرتے ہوئے سٹال کا مالک کمال کلتھیا کو دکھایا گیا ہے،تاہم چور ہیرے جڑا ہار لے کر بھاگنے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس نے ایکسپو سنٹر انتظامیہ کی مدعیت میں نامعلوم چوروں کیخلاف مقدمہ درج کررکھا ہے ،تاہم ابھی تک کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا۔

مزید خبریں :