29 ستمبر ، 2012
یالٹا …وسطی ایشیائی ریاست ازبکستان رواں سال کے آخر تک فری ٹریڈ زون کا رکن بن جائے گا۔ سی آئی ایس ملکوں کا سربراہ اجلاس جمعہ سے کریمیا کے شہر یالٹا میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ازبکستان رواں سال کے آخر تک سی آئی ایس فری ٹریڈ زون کا نواں رکن بن جائے گا۔ سی آئی ایس فری ٹریڈ زون کا معاہدہ 18 اکتوبر 2011ء میں طے پا گیا تھا جس میں آرمینیا، بیلاروس، قزاخستان، کرغزستان، مالدوا، روس، تاجکستان، یوکرائن، آذربائیجان، ترکمانستان اور ازبکستان شامل ہیں۔