اورنگی ٹاؤن میں رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکا، ایک اہلکار شہید

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک رینجرز  اہلکار شہید  ہوگیا جب کہ 2 اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دھماکا اورنگی ٹاؤن 5 نمبر کے قریب رینجرز کی گاڑی کے قریب کیا گیا ۔

واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا،حملے کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہےکہ  بم سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل یا اس جگہ پر لگایا گیا تھا، قریب ہی 23 مارچ کی مناسبت سےاسنیپ چیکنگ جاری تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایسا لگتاہے کہ دھماکاریمو ٹ کنٹرول سےکیاگیا،ریموٹ کنٹرول دھماکےکی تصدیق بم ڈسپوزل کی چیکنگ سےسامنے آئےگی۔

— جیو نیوز فوٹو
— جیو نیوز فوٹو

ریسکیوذرائع کے مطابق دھماکے میں رینجرز موبائل، ایک کار اور موٹرسائیکل کو نقصان پہنچا ہے، دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

آئی جی سندھ نےایس ایس پی ویسٹ سے پولیس اقدامات پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید خبریں :