Time 15 مارچ ، 2021
پاکستان

جعلی پائلٹ لائسنس اسکینڈل، ایف آئی اے نے ایک اور مقدمہ درج کرلیا

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کے جعلی پائلٹ لائسنس اسکینڈل میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ایک اورمقدمہ درج کرلیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے عبدالرؤف شیخ کے مطابق مقدمے میں 2 پائلٹ، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے 6 افسر، اہلکار اور ایک شہری کو نامزد کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق مقدمے میں نامزد ایڈیشنل ڈائریکٹرمحمداعظم نےخود اپنا بھی پائلٹ لائسنس جاری کیا۔

حکام نے بتایا کہ مقدمے میں نامزد سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ایک ملازم گرفتارکرلیاگیا، گرفتارملازم عدیل آفتاب پیسوں کا جوڑتوڑکرتاتھا اور جعلی لائسنس کیلئے ایک پیپر کے 4 لاکھ روپے تک لیے جاتے تھے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرعبدالرؤف کے مطابق پائلٹ کے لائسنس کیلئے 16 پرچے دینے ہوتے ہیں جبکہ  جعلی امتحان پیسے لےکر سرکاری چھٹی والے دن کرانےکا ڈھونگ کیاگیاتھا۔

عبدالرؤف شیخ کا کہنا ہے کہ جعلی پائلٹ لائسنس اسکینڈل میں اب تک 4 مقدمات درج کیے جاچکے  ہیں اور جعلی لائسنس حاصل کرنے والے 2 پائلٹ سمیت 8 ملزمان گرفتارہیں۔

مزید خبریں :