Time 16 مارچ ، 2021
پاکستان

وفاقی کابینہ نے 7.8 ارب روپے کا رمضان پیکج منظور کرلیا

غریب طبقے پر رمضان میں بوجھ نہیں پڑنا چاہیے اس لیے حکومت نے 7.8 ارب روپے کے رمضان پیکج کو منظور کر لیا ہے،فواد چوہدری ،فوٹو: اسکرین گریب

وفاقی کابینہ نے 7.8 ارب روپے کے رمضان پیکج کی منظوری دے دی جس کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر 19 اشیاء  پر سبسڈی دی جائے گی۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزراء فواد چوہدری اور حماد اظہر  نے  آج کیے فیصلوں سے آگاہ کیا۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ غریب طبقے پر رمضان میں بوجھ نہیں پڑنا چاہیے اس لیے حکومت نے 7.8 ارب روپے کے رمضان پیکج کو منظور کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن اس سال کے آخر تک خسارے سے باہر آجائے گی۔

حماد اظہر نے اس موقع پر بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی پر 40روپے فی کلو، تیل پر 20 روپے فی لیٹر، کھجوروں پر 20 روپے فی کلو اور چاول پر 10 روپے فی کلو تک سبسڈی دی جائے گی۔

6 افرادکو اسلحے کے ممنوعہ و غیرممنوعہ لائسنس دینے کی منظوری

فواد چوہدری نے بتایا کہ کابینہ نے 6 افراد کو اسلحے کے ممنوعہ اور غیرممنوعہ لائسنسز جاری کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

یاد ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت 6 افراد نے لائسنسزکی درخواست دی تھی۔

مزید خبریں :