کراچی میں بزرگ افراد کوبعض مراکز پر ویکسینیشن میں مشکلات کا سامنا

کراچی میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کوبعض مراکز پر ویکسینیشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متاثرہ بزرگ افراد کے مطابق 1166 سے نارتھ ناظم آباد کے نجی اسپتال میں ویکسین لگانے کا پیغام موصول ہوا لیکن نجی اسپتال پہنچنے پر اطلاع ملی کہ یہاں ویکسینیشن ہی نہیں ہورہی۔

متاثرہ شہری نے بتایا کہ اہلیہ کا نام ضیاالدین اسپتال میں آیا وہاں بھی ویکسینیشن نہیں کی گئی۔

دوسری جانب سیفی اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ویکسین لگانی کی کوئی سہولت نہیں، ہمیں بغیر بتائے محکمہ صحت سندھ نے اسپتال کا نام شامل کردیا ہے۔

ضیا الدین اسپتال کے ترجمان نے بھی بتایا کہ ضیاالدین اسپتال میں ویکسین لگانے کا انتظام نہیں، لوگ صبح سے ویکسین کیلئے آرہے ہیں، ان کو واپس بھیجا جارہا ہے۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اور این آئی ایم ایس اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں، سندھ میں اس وقت ویکسین کی کمی کا بھی سامنے ہے، فی الحال ہمارے رجسٹرڈ سینٹرز پر ہی ویکسین موجود ہے۔

مزید خبریں :