29 ستمبر ، 2012
گال… ویمنز ٹی 20 میں آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان کوجیت کے لیے 147 رنز کا ہدف دیا ہے۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اوورز میں5وکٹوں کے نقصان پر 146رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی طرف سے اے جے ہیلے نے کامیاب ترین بیٹنگ کی اور 36رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے سعدیہ یوسف نے دو اورثنا میر نے ایک وکٹ حاصل کی۔