Time 18 مارچ ، 2021
پاکستان

اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں جعلی ڈگری اسکینڈل منظر عام پر آگیا

اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں جعلی ڈگری اسکینڈل منظر عام پر آگیا ہے۔

 جیو نیوز نے انکوائری رپورٹ کی کاپی حاصل کرلی ہے، رپورٹ کے مطابق 2008سے 2016 کے امتحانی نتائج کو مشکوک قرار دے دیا گیا ہے۔

 رپورٹ میں 9 سال کے نتائج کو دوبارہ چیک کرنے کی سفارش کی گئی ہے ، انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جعل سازی کے واقعات کے ٹھوس شواہد مل گئے ہیں۔

 گورنر انسپیکشن ٹیم نے کئی اہلکاروں کوجبری ریٹائر ، برطرف اور انکریمنٹ روکنے کی سفارش کی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق جونیئر کلرک بلال نے نتائج میں ردوبدل کے عوض بھاری رشوت وصول کی، یونیورسٹی کے کئی اہلکار جعلی ڈگری اسکینڈل میں ملو ث ہیں ۔

انکوائری رپورٹ میں یونیورسٹی میں غیرقانونی بھرتی کی گئیں دو خواتین سیکورٹی اہلکاروں کو برطرف کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

مزید خبریں :