مقتول صحافی اجے لالوانی کی آخری رسومات ادا، تحقیقات کیلئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل

سکھر کے صحافی اجے لالوانی کا قاتل اب تک پکڑا نہ جاسکا۔

نجی ٹی وی سے منسلک صحافی اجے لالوانی کو بدھ کی رات مسلح شخص نے فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا جو سول اسپتال سکھر میں زیرعلاج تھے اور جمعرات کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔

صحافی اجے لالوانی کی آخری رسومات صالح پٹ میں ادا کردی گئیں۔ دوسری جانب اجے لالوانی کے قتل کے بعد پولیس نے ہیئر ڈریسر شاپ کے مالک کو حراست میں لے لیا اوراس سےتفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق صحافی اجے لالوانی کو ہیئرڈریسر شاپ پرنقاب پوش نے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا۔

مقتول کے کزن پردیپ نے بتایا کہ سول اسپتال عملے کی کوتاہی کے باعث اجے لالوانی کی موت واقع ہوئی، سول اسپتال عملے نے پہلے بتایا الٹراساؤنڈ میں گولی نظرنہیں آرہی اورصرف طبی امداددی لیکن اگلے روز درد بڑھنے پرٹیسٹ کرائے تو گولی جسم میں ہی تھی۔

سینیئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) عرفان سموں کاکہناہے کہ پولیس افسران سمیت جائے وقوعہ کا خود بھی معائنہ کیا جہاں سے گولیوں کے خول سمیت تقریباً تمام شواہد اکٹھےکیے۔

اُدھر قتل کی تحقیقات کیلئے ڈپٹی سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

مزید خبریں :