22 مارچ ، 2021
ملک میں کورونا سے مزید 20 افراد انتقال کرگئے اور مزید 3600 سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 43498 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3669 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 20 ہلاکتیں ہوئیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح8.43 رہی۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 13863 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 6 لاکھ 30471 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 33070 ہے۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1686 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 583538 ہوگئی ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 263290 ہوگئی ہے جب کہ 4479 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 199040 ہے اور 5982 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 19342 اور ہلاکتیں 203 ہوچکی ہیں۔
خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 80037 اور 2215 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 11704 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 336 افراد انتقال کرگئے۔
اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4972 اور 103 افراد انتقال کرچکے ہیں۔
پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 52086 ہے اور اب تک 545 مریض انتقال کرچکے ہیں۔