جاوید لطیف کی ضمانت منظور، عدالت نے پولیس کو گرفتاری سے بھی روک دیا

لاہور: متنازع تقریر سے متعلق کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی جاوید لطیف کو  30 مارچ تک عبوری ضمانت مل گئی۔

میاں جاوید لطیف نے اپنے خلاف دائر کیس میں سیشن کورٹ لاہور میں عبوری ضمانت کے لیے درخواست دی تھی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلم پنجوتھا نے درخواست پر سماعت کی اور  پھر عدالت نے پولیس کو جاوید لطیف کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے 50، 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض جاوید لطیف کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے جاوید لطیف سے متعلق ریکارڈ طلب کر لیا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل لاہور کے ایک شہری نے متنازع تقریر کے معاملے پر لیگی رہنما جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔

مزید خبریں :