Time 22 مارچ ، 2021
پاکستان

لڑکی سے شادی کیلئے اسکے بھائی کو اغواء کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل اور سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی (سی پی ایل سی) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2 روز قبل اغواء ہونے والے طالب علم کو بازیاب کروالیا۔

پولیس حکام کے مطابق 15 سالہ بچےکیلئے 3 لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا، واردات کا ماسٹر مائنڈ فضل اور اس کے دوست ارسلان کو گرفتارکر لیا گیاہے۔

حکام نے بتایا کہ بچے کو اس کے اسکول مالک نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر اغواء کیا تھا، بازیاب ہونے والے بچے کے اہلخانہ کے مالی حالات اچھے نہیں ہیں، بچے کے اہلخانہ 3 لاکھ بھی ادا نہیں کرسکتے تھے بلکہ ادائیگی ماسٹرمائنڈ خودکرتا۔

حکام کے مطابق منصوبہ یہ تھا کہ وہ اپنے آپ کو ہی اپنے پیسےدلواتا اور بچے کے اہلخانہ کی نظر میں معتبر ہوتا کیونکہ ملزم مغوی بچےکی بہن سے شادی کرنا چاہتا تھا جس وجہ سے سب ڈھونگ کیا گیا۔

مزید خبریں :