دنیا
Time 24 مارچ ، 2021

1300 فٹ لمبا دیوہیکل بحری جہاز نہر سوئز میں پھنس گیا، تجارتی سرگرمیاں متاثر

دیوہیکل جہاز کے پھنس جانے سے دنیا بھر میں تجارتی ترسیل متاثر ہوگئی ہے — فوٹو: غیرملکی میڈیا

یورپ اور ایشیا کو ملانے والے دنیا کے اہم تجارتی راستے نہر سوئز کے درمیان لاکھوں ٹن وزنی دیوہیکل بحری جہاز پھنس گیا۔

عالمی خبررساں ادارے کے مطابق 1300 فٹ لمبے اور  2 لاکھ ٹن وزنی دیوہیکل بحری جہاز نہر سوئز میں پھنس گیا۔

دیوہیکل جہاز کے پھنس جانے سے دنیا بھر میں تجارتی ترسیل متاثر ہوگئی ہے۔

سوئس کنال اتھارٹی کے مطابق ریت کے طوفان اور تیز ہواؤں کے باعث منگل کی صبح جہاز کے سسٹم میں خرابی ہونے پر اسٹئیرنگ نے کام کرنا چھوڑا، ٹگ بوٹس کے ذریعے جہاز کا رخ سیدھا کرنے اور بند راستہ کھولنے کا کام جاری ہے۔

یورپ اور ایشیا کو ملانے والے دنیا کا اس اہم بحری تجارتی راستے کے بند ہونے سے دنیا بھر میں خوراک، تیل اور ویکسین کی یومیہ 10 سے 12 فیصد ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید خبریں :