Time 26 مارچ ، 2021
پاکستان

عمران خان کی جان عزیز، اجلاس کے شرکاء کو احتیاط کرنی چاہیے تھی: فردوس عاشق

فوٹو: فائل

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے ہمیں عمران خان کی جان عزیز ہے، گزشتہ روز  وزیراعظم کے ساتھ اجلاس کرنے والے شرکاء کو  احتیاط برتنی چاہیے تھی۔

فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت ویکسین سے متعلق مفروضوں کی زد میں ہے، لیکن عوام ویکسین کی سہولت سے مستفید ہوں۔

مریم نواز کی نیب عدالت میں پیشی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہریسہ کھا کر نیب پر حملہ کرنے کا منصوبہ تھا لیکن نیب کی پریس ریلیز نے راجکماری کے عزائم پر پانی پھیر دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیب کی گزشتہ پیشی پر مریم نواز پھولن دیوی بن کر آئیں، مریم نواز سمجھ رہی ہیں کہ کوئی فلم چل رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو نااہل کیا گیا اور سزا دی گئی، مریم نواز  ناصر لوتھا کے بارے میں بھی کچھ فرمائیں، ناصر لوتھا مریم نواز سے متعلق نیب میں اعترافی بیان دے چکے ہیں، تین بار وزیراعظم ہاؤس کے مزے لوٹنے والی مریم نواز جوابدہ ہیں۔

پی ڈی ایم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو دکھائی سجی اور ماری کھبی۔

گزشتہ روز  وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس سے متعلق بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہمیں عمران خان کی جان عزیز ہے، وزیراعظم کے کل کے اجلاس کے شرکاء کو احتیاط برتنی چاہیے تھی۔

فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے سے متعلق سوال پر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام جمہوریت کی نرسری ہے، حکومت پنجاب بلدیاتی نظام سے متعلق فیصلے پر حکمت عملی اپنانے جا رہی ہے اور اس حوالے سے قانونی ٹیم سے مشاورت بھی جاری ہے۔

مزید خبریں :