احتساب کا ادارہ اب خود قابل احتساب ہے، شاہد خاقان عباسی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان  نے نیب عدالتوں کی کارروائی کیمرے لگا کر عوام کو دکھانے کا مطالبہ کیا اورکہاکہ  لوگوں کو پتا چلنا چاہیے اندر کیا ہوتا ہے، نیب کی عدالتوں کے معاملات ہم سرکس نما دیکھتے ہیں، ایسے ہی معاملات رہے تو ملک آگے کیسے بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ عدالتوں کا احترام ہونا چاہیے لیکن جب عدالتیں سیاسی ادارہ بن جائیں تو لوگ مشتعل ہوتے ہیں، کیا نیب کے چیئرمین نے کبھی آئین پڑھا ہے؟

ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم کے مشکورہیں کہ کورونا میں بھی اعلیٰ سطح کا اجلاس بلاکر مریم نوازکو زیربحث لائے، وزیراعظم کو اجلاس کورونا پر کرنا چاہیے تھا لیکن انہوں نے مریم نواز پر کیا۔

ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جب حتمی فیصلہ ہوجائے گا تو لانگ مارچ بھی ہو جائے گا۔

مزید خبریں :